انگلینڈ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی کا کہنا کہ یہ تاثر غلط ہےکہ انگلینڈ کی بی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی کا کہنا تھا جونی بیریسٹو، جوفرا آرچر اور بین اسٹوک انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں لیکن اس سے یہ تاثر دینا کہ پاکستان کے دورے پر انگلینڈ کی بی ٹیم آئی ہے غلط ہے۔
معین علی کا کہنا تھا کہ کرس ووکس اور مارک ووڈ لمبی انجری کے بعد آرہے ہیں، ہم اپنے فاسٹ بولر کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جب فاسٹ بولر تیار ہوں گے تب انہیں میچ کھلائیں گے۔
انگلش ٹیم کےکپتان کا کہنا تھا کہ میری فیملی پاکستان سے ہے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرے دوست اور فیملی میری کپتانی پرکافی فخر محسوس کرتے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کے حوالے سے معین علی کا کہنا تھا کہ اب تک پچ کا معائنہ نہیں کیا لیکن کراچی کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے،کچھ بولرز کی عدم دستیابی کے بعد یہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیت دنیا کو دکھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ ٹیم وائٹ بال کہ بہترین ٹیم ہے، جوز بٹلر کی انجری کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ممکن ہے آخری دو میچز میں بٹلر ٹیم میں آجائیں، ہم بٹلر کو ورلڈکپ کے لیے مکمل فٹ چاہتے ہیں ۔
معین علی کا مزیدکہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اسپنرز سے اتنا فرق پڑےگا، ثقلین کی ہم بہت عزت کرتے ہیں، جب وہ انگلینڈ کےکوچ تھے تو ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 13 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 12 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 9 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 14 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 13 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 13 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 8 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago









