خاتون جج کو دھمکی کا کیس:ہائیکورٹ کے آڈر کے بعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا ، اے ٹی سی
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ہائیکورٹ کے آڈر کے بعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔


انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے مقدمہ سیشن کورٹ بھیجنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کردیا۔
بابر اعوان نے دہشتگری کی دفعات ختم کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس سیشن جج کو منتقل کریں گے۔
جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس چلان جمع ہی نہیں کروایا گیا ،آپ کو دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر کرنی پڑے گی۔نہ ہمارے پاس چالان جمع ہوا ،نہ گواہ کا بیان ہوا نہ کچھ اور ہوا تو کیا منتقل کریں گے۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس اب تک ضمانت کا معاملہ تھا۔ہائیکورٹ کے آڈر کے بعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔
بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ27 ستمبر کو دیگر ضمانتوں کی درخواست لگی ہیں،مزید جو آپ جو آڈر کریں۔ جج نے کہا ضمانت کی درخواست واپس کر لیں تو آپ کے لیے بہتر ہو گا۔ بابر اعوان نے جواب دیا کہ ہم ضمانت کی درخواست واپس نہیں لے رہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا۔ جج نے کہا سپیشل پراسیکیوٹر کہاں ہیں ان سے بھی رائے لے لیتے ہیں۔
عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کو انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی ہادایت کی تھی۔

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 3 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 39 منٹ قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 21 منٹ قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 2 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 5 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 2 گھنٹے قبل