جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور چین کا دوطرفہ سیکیورٹی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کااظہار

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور چین کا دوطرفہ سیکیورٹی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کااظہار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ شراکت داری اوراقوام متحدہ سمیت تمام فورموں پر کثیرجہتی تعاون کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیرخارجہ نے تباہ کن سیلاب میں پاکستان کی فوری مدد کرنے پر چین کی قیادت ، حکومت اور عوام کاشکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اورصدر شی جن پنگ کے درمیان جمعرات کو ثمرقندمیں سربراہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے تذویراتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے ، ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بڑے تحفظات کے لئے حمایت میں اضافے کے مکمل عزم کااعادہ کیا ہے۔

انہوں نے معاشی روابط بڑھانے ، سی پیک پرکام کی رفتار تیز کرنے اوردوطرفہ سیکیورٹی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کابھی اظہارکیا۔

وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اوراصولوں پرمبنی کثیرجہتی مسائل، آزادتجارت اور ترقی کے بارے میں چین کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کواجاگرکیا۔

تجارت

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک کو  آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کر لیا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم موصول ہوگئی ہے۔ اس رقم کی وصولی کے بعد دونوں فریقین کے مابین اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ مکمل ہوگیا۔

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے تھے تاہم پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے پہلے مل چکے ہیں۔ حکومت پاکستان اب آئندہ 3 سال کے لیے نئے پروگرام کے لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے جبکہ آئی ایم وفد اب پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

میگا ایونٹ کے لئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لئے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

ویرات کوہلی، جیسوال، سوریا کمار یادیو، ریشبھ پنت اور رویندرا جدیجا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اکشرپٹیل، کلدیپ یادیو،سنجو سمسن، شیوام دوبے، چھل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمبرا اور محمد سراج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کے ایل راہول اور شبھمن گِل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ شمن گل، رنکھوسنگھ، خلیل احمد اور اویش خان کو ریزرومیں رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی عدم اعتماد اور کیس دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا،

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی عدم اعتماد اور کیس دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی جج پر عدم اعتماد کی درخواست مسترد کر دی گئی، عدالت نے بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر کی کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

دوران سماعت شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کیس کسی اور عدالت منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔

جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلے گی، میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پر عدم اعتماد کررہا ہے۔

اس پر خاور مانیکا نے کہا کہ ٹرائل کی سماعتوں میں یکم جنوری کا نکاح نامہ سامنے آیا ہے جبکہ اس سے قبل یکم جنوری کے نکاح سے انکار کیا جاتا رہا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکیس دیے کہ آپ نے اور میں نے قبر میں جانا ہے ، میری حد تک آپ بتا دیں کہ کیا مسئلہ ہے۔

خاورمانیکا نےکہا کہ پورے خاندان میں مشہور ہے کہ جج صاحب ملزمان کو بری کردیں گے۔ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم نے کہا کہ ایک جملے پر کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی وکلا اور خاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بعدازاں جج شاہ رخ ارجمند نے عدم اعتماد کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خاور مانیکا کی عدم اعتماد اور کیس دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 8 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll