ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کی نمائندہ خصوصی انجلینا جولی سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کے مطابق انجلینا جولی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی ۔
اداکارہ مختلف علاقوں کے دورے میں امدادی کارروائیوں کو اجاگر کریں گی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت پر زور دیں گی۔
آئی آر سی اس حوالے سے پرامید ہے کہ انجلینا جولی کے دورے سے موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ ابھر کر سامنے آئے گا اور اس سے متاثر ہونے والے پاکستان جیسے ممالک کی مدد کی راہ ہموار ہو گی۔
BREAKING: International humanitarian Angelina Jolie is with the IRC visiting Pakistan to see and hear from people affected by recent floods.
— IRC - International Rescue Committee (@RESCUEorg) September 19, 2022
With more rains expected in the coming months, we hope her visit will help the world wake up and take action. https://t.co/Q3qeB7x5Ah
یاد رہے کہ ہالی وڈ اداکارہ نے 2010 میں آنے والے سیلاب کے موقع پر بھی انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ اس سے قبل 2005 میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد بھی وہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچی تھیں۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تقریباً 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 10 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 8 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 10 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 11 گھنٹے قبل