Advertisement

تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا، شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 20th 2022, 11:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا، شان مسعود

 

شان مسعود ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 97 ویں کھلاڑی ہوں گے۔ اس سے قبل وہ 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان پر شان مسعود نے کہا کہ  کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے،  تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈ بال سے کھیل کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے،وائٹ بال کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔

Advertisement
Advertisement