جی این این سوشل

دنیا

امریکا یوکرین کی بھرپور مدد کر رہا ہے، صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک نے پڑوسی ملک پر حملہ کیا۔ آج صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا یوکرین کی بھرپور مدد کر رہا ہے، صدر بائیڈن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر بائیڈن نے کہا کہ پیوٹن کا دعویٰ ہے کہ روس کو خطرہ تھا۔ لیکن روس کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ امریکا اتحادیوں سے مل کر کوشش کررہا ہے کہ روس اس کی قیمت چکائے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو ہر خود مختار قوم کی طرح ہر حق حاصل ہے۔ روس کی جنگ یوکرین کو خود مختار قوم کی حیثیت ختم کرنے کیلئے ہے۔ 

بائیڈن نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے یہ جنگ اس اصول پر ختم ہو کہ کسی خطے پر بزور طاقت قبضہ نہیں کیا جا سکتا۔ امریکا اپنی سرزمین اور دنیا میں جمہوریت کے دفاع کے عزم پر قائم ہے۔ روس نے بےشرمی سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

پاکستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا حصہ زیر آب ہے پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے۔ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس پر خوراک اور کھاد برآمد کرنے کی پابندی نہیں۔ روس کی جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر فوڈ سیکیورٹی کو خطرات ہیں، جنہیں روس ہی ختم کرسکتا ہے۔ امریکا یوکرین جنگ کا فوری خاتمہ چاہتا ہے۔ روس کی جارحیت کےخلاف یوکرین اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمہوریت کی ترویج کے لیے جی سیون ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کا حامی ہے۔ پیوٹن نے غیر ذمہ دارانہ طور پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی۔ یوکرین جنگ ایک شخص کی جنگ ہے۔ امریکا آبنائے تائیوان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ امریکا، چین کےساتھ کوئی تنازع یا سرد جنگ نہیں چاہتا۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا کسی سے نہیں کہتا کہ وہ امریکا کا پارٹنر بنے۔ امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرُعزم ہے اور اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے سکتے۔

پاکستان

مینڈیٹ چور نہ پکڑنے کی و جہ سے 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا، حلیم عادل شیخ

پورے پنجاب کی نشتیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں، صدر پی ٹی آئی سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مینڈیٹ  چور نہ پکڑنے کی و جہ سے  21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری ہوئی، مینڈیٹ کے چور نہیں پکڑے گئے تو 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 8فروری کو رات کو چوری کی گئی تھی، 21 اپریل کو مینڈیٹ پر دن میں ڈاکا ڈالا گیا. پورے پنجاب کی نشتیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں، جب تک یہ مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملے گا کپتان باہر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26 اپریل بروز جمعہ کو پورے پاکستان کی طرح سندھ بھر میں احتجاج ہوگا، ہر حلقے اور ہر تحصیل کی سطح پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے ، 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری اور 21 اپریل کے ڈاکے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لئے پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، تمام صوبائی تنظیم، ڈویزنل اور ضلعی تنظٰمیں کارکنوں کے ہمراہ پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں. ملک میں فسطائیت کے خاتمے کے لئے سندھ کی عوام باہر نکلے، حقیقی آزادی اور کپتان کی رہائی کی لئے پوری قوم باہر نکلے. 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بھکر کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی، خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 700 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 
آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اسی طرح برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس نے کچھ ہی دیر کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور اس وقت 70 ہزار 901 پوائنٹس پر موجود ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll