پاکستان

آرمی چیف اور بحرین کے کمانڈر ان چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر ان چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 22 2022، 12:02 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف اور بحرین کے کمانڈر ان چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرینی کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ نے سیلاب کی بدترین تبارکاریوں پر افسوس کا اظہار کیا، کمانڈر ان چیف نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بحرینی کمانڈر ان چیف نے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کی کارروائیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرینی کمانڈر ان چیف کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ دوست ممالک کی مدد سے متاثرین جلد بحالی ممکن ہوسکی گی۔