ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی فنانس کے 100ارب ڈالرکی فراہمی کا وعدہ پوراکریں : اقوام متحدہ
نیویارک : اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کاایک تہائی حصہ سیلاب سے ڈوب گیا ، سب کو مل کر پھیلائی گئی آلودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی ،ترقیاتی یافتہ ممالک موسمیاتی فنانس کے 100ارب ڈالرکی فراہمی کا وعدہ پوراکریں ، آفات سےنمٹنے کیلئے فنانس کی ضرورت ہے ۔


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ان خیالات کا اظہار ایک ویڈیوپیغام میں کیاجس میں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں مسائل کے حل کیلئے پیش رفت پر زور دیا ہے ۔
انتونیو گوتیریس نے کہا کہ مصر میں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں وسیع پیشرفت ہونی چاہیے اور ہمیں فوری طور پر موسمیاتی نقصانات کو بامعنی اور قابل اعتبار طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ الائنس آف سمال آئی لینڈ سٹیٹس نے طویل عرصے سے آب و ہوا کے حوالے سے کافی کام کیا ہے اور اب ہمیں ماحولیاتی مسائل حل کرنے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے ، اگر ہم 1.5 ڈگری سے آگے بڑھ گئے تو ہم کئی ممالک کا خوفناک مستقبل کا تصور کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کوپ 27 ہدف پر عالمی ردعمل کی ضرورت ہے، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان کی مالی اعانت بھی شامل ہے۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر پھیلائی گئی آلودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی اور اس کے لئے ہمیں فنانس تک رسائی کی ضرورت ہے ، اقوام متحدہ قابل تجدید توانائی کے انقلاب کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک پر زور دیتا رہے گا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی مالی امداد کریں اور انہیں ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ترقی یافتہ ممالک کو100 بلین امریکی ڈالر کے موسمیاتی فنانس کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- an hour ago

5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور شہباز احمد کو اشتہاری قرار
- 3 hours ago

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 hours ago

وزیرا عظم کی آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
- 2 hours ago

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- 19 minutes ago

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- an hour ago

"اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کی ریلیز کے صرف تین دنوں میں شاندار کامیابی
- 2 hours ago

لاہورکی قدیم مبارک حویلی، جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا
- an hour ago

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار
- an hour ago

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 4 hours ago

این ڈی ایم اےکا ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری
- 3 hours ago