جی این این سوشل

کھیل

وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے، بابر اعظم کے والد کا پیغام

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کی شاندار سنچری پر کہا کہ “وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے”۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے، بابر اعظم کے والد کا پیغام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کی شاندار سنچری اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر سوشل میڈیا پر اپنی اور بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا کہ “مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔

اعظم صدیقی نے لکھا کہ یوں تکبر نہ کرو ہم بھی ہیں بندے اُس کے، سجدے بُت کرتے ہیں حامی جو خدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر خوشی و کامرانی، کامیابی و ناکامی کے مالک اللہ پاک ہیں، بندہ تو صرف کوشش کر سکتا ہے۔ عوام زندہ باد پاکستان زندہ باد

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Azam Siddique (@azam.siddique56)

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کا سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کا منصوبہ

پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کا سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کا منصوبہ

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کے منصوبے اعلان کیا ہے۔

بینک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کی معیشتوں کے لئے اہمیت کے حامل ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے” ہیلدی اوشن ایکشن پلان” کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کے ممالک میں غذائی سلامتی، زراعت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2019 سے لے کر 2024 تک کی مدت میں سمندروں کو پاک کرنے کے لئے تقریباً 5 ارب ڈالر کی معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کوسٹل اور میرین ایکو سسٹم کے تحفظ، ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے روزگار اور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی

پی ایس او کے 10.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی

اسلام آباد: پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک کی مدت میں پی ایس او کے 7.66 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے 10.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی 2023 میں پی ایس او کے 0.60 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل میں پی ایس او کے 0.58 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ سال مئی میں پی ایس او کے 1.22 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو رواں سال مئی میں کم ہو کر 0.60 ملین ٹن ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا:ہائی اسکول کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک

19 سالہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا:ہائی اسکول کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست ورجینیا کے ایک ہائی اسکول کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 خمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہائی اسکول میں گریجویشن کی تقریب ختم ہونے کے فوری بعد حملہ آور نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے والے 19 سالہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا ماننا ہے کہ ملزم ہلاک ہونے والے کسی ایک شخص کو جانتا تھا، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll