کرک والوں کا جذبہ دیکھ کر ثابت ہوگیا کہ میری قوم نکلنے کےلئے تیار ہے : عمران خان
کرک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ الحق ہے، صرف تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے، سب سامنے آجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرک میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی آڈیو ٹیپ میں تین باتیں سامنے آئیں ہیں، پہلی یہ کہ مریم نواز اپنےداماد کیلئےہندوستان سے پاورپلانٹ کی مشینری امپورٹ کرارہی ہے، آدھی مشینری آگئی باقی آدھی کیلئےسفارش کرائی گئی۔
دوم یہ کہ مریم نواز موجودہ دورحکومت میں ناجائزکام کرارہی ہے، تیسری بات یہ ہے کہ مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا۔
عمران خان نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں سچ الحق ہے، تھوڑی دیر کیلئے صبر کرنا پڑتا ہے سچ سامنے آجاتاہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک میں پورے پاکستان میں جارہا ہوں، کرک والوں کا جذبہ دیکھ کر ثابت ہوگیا کہ میری قوم نکلنے کےلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کے واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتا جب ہماری خواتین اور بچوں پر شیل اور گولیاں برسائیں گئیں، میں اب پوری تیاری کررہا ہوں، مجرم قاتل راناثنااللہ اور شہبازشریف کیلئے بھی پلاننگ کررہاہوں، انشااللہ حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مجھے تین وکٹیں نظر آرہی ہے، ایک بیماری وہ ہے جس کا نام زرداری ہے، دوسری شہباز شریف ہے، جو جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش شروع کردیتا ہے، تیسری وکٹ فضل الرحمان کی ہے، جس نے پیسے کمانے کے لئے اپنے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی، ان تینوں کے لئے سوئنگ تیار ررکھی ہے، ایک ہی گیند میں تینوں کو کلین بولڈ کرونگا۔
کرک میں جلسہ عام سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بچوں کو اسکولوں میں نبیﷺؑ کی زندگی کے بارے میں پتہ ہو،ہم اپنےنوجوانوں کوتربیت دینگےتاکہ میری قوم دنیا کی امامت کرے، کیونکہ حضورْﷺنےدنیا کی امامت کی، دوبارہ حکومت میں آئیں گے تو رحمت اللعالمین اتھارٹی کو دوبارہ بنائیں گے اور اسی کی مدد سے دنیا میں انقلاب لائیں گے۔

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 17 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 2 دن قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 دن قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 2 دن قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 15 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 17 گھنٹے قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 دن قبل









