جی این این سوشل

پاکستان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کتنی ہونگی ، حکومت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا اور موسم گرما کی چھٹیاں صرف ایک ماہ کی ہونگیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تعلیمی اداروں میں موسم گرما  کی چھٹیاں کتنی ہونگی ، حکومت کا اعلان
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کتنی ہونگی ، حکومت کا اعلان

تفصیلات کے مطابق  وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21 کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا اور موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں۔حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے تعلیمی سیشن 2020-21 کیلنڈر کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں 2 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

امتحانات کب ہونگے :

نئے تعلیمی سیشن 2020-21 کے مطابق  پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات 18 مئی سے 31 مئی تک ہوں گے جبکہ  پہلی سے چوتھی اور چھٹی، ساتویں کے امتحانات یکم جون سے 15جون تک ہوں گے۔

نتائج کا اعلان کب ہوگا :

پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہوگا، جبکہ  پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کوکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 26نومبر 2020 کو کورونا وائرس کی دوسری لہر  کے باعث پاکستان کے تمام سرکاری و نجی سکول کو  24 دسمبر تک بند کردیا گیا تھا  جس میں طلباء کو آن لائن پڑھانے کی اجازت دی گئی تھی۔اس کے بعد 25 دسمبر 2020 سے  10جنوری تک  موسم سرما کی تعطیلات دے دی گئی تھی۔حکومت کی جانب سے 18 جنوری سے 9 سے 12 کلاس تک سکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔جب کے  پرائمری  سکولز اور یونیورسٹیز بھی 1 فروری سے کھول دی جائیں گی۔

علاقائی

وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی  چھٹی ختم

نوٹیفکیشن کے مطابق  30 نومبر  سے یکم فروری تک ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی  چھٹی ختم

وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، اور اس  حوالے سے نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق  30 نومبر  سے یکم فروری تک ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا۔ 

۔یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

بالی وڈ کی مشہور اور نامور ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت مختلف  مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر فحش فلمیں  اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔

ای ڈی حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

اس  کے علاوہ راج کندرا پر یہ بھی  الزام عائد  ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کر کے منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا،ان کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری لوگوں  کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے، بعد ازاں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، امیدوار  کے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔

 جبکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے  امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے عادل بازئی کو فلور کراسنگ کا مرتکب قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll