پاکستان
بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی بارات کی نئی تصاویر آ گئیں
کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی بارات کی نئی تصاویر آ گئیں۔
سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو گذشتہ روز محمود چودھری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئیں،نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی اورٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے الحاج غلام محمد سوہو نے نکاح پڑھایا۔ تقریب میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، صنم بھٹو، فریال تالپور، چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بختاور بھٹو کا نکاح بلاول ہاوس کے رہائشی کمپاؤنڈ میں ہوا اور نکاح کےبعد محمود چودھری اور بختاور بھٹو نے اہلخانہ کےساتھ تصاویر بنوائیں،نکاح کےبعد آصف علی زرداری دلہا دلہن کے ہمراہ تقریب کے لئے بنائے ہال میں پہنچے،تقریب نکاح میں 150 سےزائد مہمان شریک تھے،دولہا محمود چودھری نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیاتھا،حق مہرمیں 132تولہ چاندی لکھا گیا ہے جبکہ آصف زرداری گواہ اوربلاول وکیل ہے۔
سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو کے خاوند محمود چودھری نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بارات کی مزید تصویریں شیئر کیں۔
View this post on Instagram
گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے محمود چودھری کے ساتھ نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔اور اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے،مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں،میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ ایک نئی زندگی کی ابتداء کی مبارک باد ہو۔
میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتداء کی مبارک باد ہو- ماشاءاللہ ! https://t.co/5wdweW341F
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 29, 2021
موسم
اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے
لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔
سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔
اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
تجارت
اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ
جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بنک
گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے۔
مجموعی طور پر سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالرکی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24 کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کوظاہر کرتا ہے۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر) ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 299.3 ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی :ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہو گی ، محسن نقوی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو ئی اور نہ ہی ہوگی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے انڈین میڈیا سے خبریں آرہی تھیں کہ ٹیم نہیں آرہی، کسی کو کوئی اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہم سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہم تیار ہیں،
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کرکٹ میں کسی قسم کی سیاست نہ ہو، چیمپئنز ٹرافی بارے جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت پاکستان کرے گی،اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کو اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہر ملک کی خواہش ہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہو، میری ہر ملک سے بات چیت رہتی ہے، ہر ملک کی خواہش رہتی ہے ہم یہاں کرکٹ کھیلیں ۔
آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے 2017 کے بعد آسٹریلیا کو شکست دی، ٹیم آئندہ بھی خوشخبریاں دے گی، یہ جو ٹیم سالہا سال سے جیت نہیں رہی تھی ہم آپ کو جیت کردکھائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات کے حوالے سےحکام کو آگاہ کردیا ۔
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم