جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 886 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 86 روپے ہو گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وطن لوٹنے کے بعد سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار کی سطح پر آگیا تھا تاہم آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

تجارت

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

ازبک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ کپ،پاکستان کی کینیڈا کو شکست دے کرفائنل کھیلنے کے روشن امکانات

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ کپ،پاکستان کی  کینیڈا کو  شکست دے کرفائنل کھیلنے کے روشن امکانات

ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر اپنی حیثیت ثابت کردی۔ 

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں کینیڈا کو  شکست دی۔ 

پاکستان نے نئے گول کیپر منیب الرحمٰن کے ساتھ میچ کا آغاز کیا تاہم کینیڈا نے کھیل کے 5 ویں منٹ میں سین ڈیوس اور 17ویں منٹ میں ہربیر سدھو کی مدد سے 2 فیلڈ گول اسکور کرکے اپنی برتری قائم کرتے ہوئے پاکستان کو دباؤ میں لے لیا، جوکہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر محمود کے ذریعہ کھیل کے 28ویں اور 29ویں منٹ میں گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔ 

ہاف ٹیم کے بعد پاکستان ٹیم کے تجربہ کار گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان نے پاکستان کی گول پوسٹ پر پوزیشن سنبھالی، تیسرے کواٹر کے 36ویں منٹ میں ارشد لیاقت، 44ویں منٹ میں رانا وحید اشرف اور 45ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول اسکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔

 کینیڈا کی جانب سے کھیل کے45ویں منٹ میں کھلاڑی سین ڈیوس نے فیلڈ گول اسکور کیا۔ کینیڈا کی جانب سے کھیل کے 50ویں منٹ میں اووجوت بٹر نے فیلڈ گول اسکور کرکے کینیڈا کے گول خسارے کو کم کیا، تاہم جیت کا پلڑہ پاکستان کے حق میں رہا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان اپنے پول کا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 1:00 بجے دوپہر کھیلے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll