جی این این سوشل

کھیل

پاکستانی کرکٹر شہزاد اعظم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے 

لاہور : پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی کرکٹر شہزاد اعظم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رپورٹس کے مطابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا نے  95 فرسٹ کلاس ، 58 لسٹ اے اور 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ، انہوں نے 388 وکٹیں حاصل کیں ۔ 

شہزاد اعظم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ اسلام آباد کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے جبکہ  ناردرن کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔ 

شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر پاکستان کے سابق فاسٹ باولر عمر گل اور سابق  آل راؤنڈر محمد حفیظ  نے دکھ  کا اظہار کیا ہے۔

عمر گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ  آسٹریلیا پہنچتے ہی شہزاد اعظم رانا کی موت کا پتا چلا، وہ بہت ہی اچھا انسان تھا،  عمر گل نے  کرکٹر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی  ۔

 

پاکستان

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر کا مشترکہ اعلامیہ جاری

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر  کا  مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں نے 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور اسرائیلی مظالم پرموقف واضح کیا گیا۔

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔جیلوں میں قید دونوں ممالک کے شہریوں کی رہائی کا بھی فیصلہ ہوا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمسائیہ ممالک افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے افغان مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں، دونوں ممالک نے تمام افغان باشندوں کو ملکی معاملات میں شریک کرنے کا مشورہ دیا۔

پاکستان اور ایران نے مشترکہ اعلامیہ میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران نے دمشق میں ایرانی قونصلر سکیشن پر حملے کی مذمت کی، دونوں ممالک نے باہمی سرحد کو پاک ایران دوستی، امن کی سرحد کے طور پر تسلیم کیا، پاکستان اور ایران نے مستقل بنیادوں پر سیاسی، سکیورٹی حکام کے تعاون پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کا مقصد دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ مہمان صدر پیر کو اسلام آباد پہنچے۔ انھوں نے پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مینڈیٹ چور نہ پکڑنے کی و جہ سے 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا، حلیم عادل شیخ

پورے پنجاب کی نشتیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں، صدر پی ٹی آئی سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مینڈیٹ  چور نہ پکڑنے کی و جہ سے  21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری ہوئی، مینڈیٹ کے چور نہیں پکڑے گئے تو 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 8فروری کو رات کو چوری کی گئی تھی، 21 اپریل کو مینڈیٹ پر دن میں ڈاکا ڈالا گیا. پورے پنجاب کی نشتیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں، جب تک یہ مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملے گا کپتان باہر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26 اپریل بروز جمعہ کو پورے پاکستان کی طرح سندھ بھر میں احتجاج ہوگا، ہر حلقے اور ہر تحصیل کی سطح پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے ، 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری اور 21 اپریل کے ڈاکے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لئے پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، تمام صوبائی تنظیم، ڈویزنل اور ضلعی تنظٰمیں کارکنوں کے ہمراہ پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں. ملک میں فسطائیت کے خاتمے کے لئے سندھ کی عوام باہر نکلے، حقیقی آزادی اور کپتان کی رہائی کی لئے پوری قوم باہر نکلے. 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے، عدالت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف ایک ہی الزام پر مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمن اور پولیس وکیل کاظم عدالت بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ اس میں مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آرمیں لکھا بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے گئے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی صاحب بتائیں یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہواہے، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے ؟، بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟
مدعی کے وکیل نے بتایا کہ یو ایس بی موجود ہے، یوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔وقوعہ پولی کلینک ہسپتال میں ہوا ہے۔
بعدازاں  عدالت نے شیخ رشید احمد کی اخراج مقدمہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے تھانہ موچکو ، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll