جی این این سوشل

کھیل

جاپان کے لیجنڈ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ٹوکیو : جاپان کے لیجنڈ ریسلر، مارشل آرٹ آرٹسٹ اور سیاستدان انوکی محمد حسین 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ ایک برس  سے خرابی صحت کے باعث  ہسپتال میں داخل تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جاپان  کے   لیجنڈ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 رپورٹس  کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ریسلر  انوکی 20 فروری 1943 کوجاپان کے شہر یوکوہاما میں پیدا ہوئے  ۔ ان کا پیدائشی نام کینجی انوکی رکھا گیا تھا، جو بعد میں ریسلنگ کے شعبے میں اینتینو انوکی کے نام سے معروف ہوئے اور دین اسلام کی قبولیت کے بعد انوکی محمد حسین کے نام سے پہچانے گئے ۔   

وہ جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور انکی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں۔

انوکی کے ابتدائی  ریسلنگ کیریئر  کا آغاز 1960 کی دہائی میں ہوا ، ان کی شہرت 1976 میں اس وقت اور بھی بڑھ گئی جب  باکسنگ لیجنڈ محمد علی کے ساتھ ایک  میچ ہوا، جو کہ جدید دور کے مکسڈ مارشل آرٹس کے ماہر تھے ۔

انوکی  دو بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں ، ان کاپہلا دورہ 1976میں ہوا اس وقت ہوا جب پاکستانی پہلوان اکرام نے انہیں چیلنج کیا اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کیلئے50 ہزار شائقین نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے تھے۔

انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے۔ وہ  17جون  1979 ء میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔

انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی ۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے پاک جاپان دوستی کے60سال مکمل ہونے پر اپنا دوسرا دورہ کیاتھا، جس میں انہوں نے اپنے پہلے دورہ پاکستان اور کراچی اسٹیڈیم میں ہونےوالے میچ کی یاد یں تازہ کیں ۔ 

انوکی نے اپنا آخری میچ 4 اپریل 1998 کو ڈان فرائی کے خلاف لڑا تھا اور اسے 2010 میں WWE ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

1989 میں جب تک وہ ایک متحرک پہلوان تھے ، انوکی سیاست میں داخل ہوئے اور جاپانی ہاؤس آف کونسلرز کے لیے منتخب ہوئے تھے۔  وہ 4 دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔ 

رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی ۔

1990 میں  انوکی نے دورہ کربلا کے دوران صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔ 

 

 

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں،کوئی مفاہمت نہیں، عمران خان نے کہا کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 8 فروری پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم شاعر اور فلسفی نے امت مسلمہ کو سوچ اور امید کی نئی جہت دی۔ یہ بات انہوں نے یہاں علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کی یاد میں ’’بیادِ اقبال‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین علامہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سرپرستی میں اقبال کے فلسفے، زندگی اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے اس اہم تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم امید کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی جس کا درس اقبال نے بھی اپنی شاعری اور دیگر ادبی تصانیف میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اسلامی تہذیب کے احیاء پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے عظیم مستقبل کے لیے پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے ملک میں معاشی طاقت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے اقبال کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسلسل جدوجہد کریں، علم حاصل کریں اور تحقیق پر توجہ دیں۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے بھی خطاب کیا اور علامہ محمد اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کا تصور ایک علیحدہ وطن کے طور پر پیش کیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے۔ تاجکستان کے سفارت کار امام علی شفائی نے بھی علامہ محمد اقبال کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll