اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کو دکھانا ہے، نہ پی ڈی ایم اور نہ کسی سفیر نے سازش کی۔


مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جموہری نظام، سفارتی تعلقات اور قومی سلامتی کیخلاف سازش کی، انہیں اپنی جماعت اور پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے، عمران خان سائفر بھی اپنے ساتھ لے گیا، بنی گالہ پر چھاپہ مار کر سائفر برآمد کیا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ جب ہم آڈیو سنوانے لگے تو آپ نے کہا بہت بار سنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ جتنی بار یہ آڈیو سنیں گے آپ کو احساس ہوگا ملک کے ساتھ کیا ظلم ہوا، عمران خان کے جھوٹ گنوانا شروع کروں گی تو صبح ہوجائے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا لیک ہوا، میری آڈیو بھی لیک ہوئی، کتنی بھی آڈیوز آجائیں لیکن اس میں ملک کے خلاف بات سننے کو نہیں ملے گی۔
ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر مسلم لیگ ن کبھی سمجھوتا نہیں کرے گی، جب عمران خان کو لگا حکومت جانےوالی ہے اس نے سازش سازش کہنا شروع کردیا، سازش سازش کی باتیں سن کر کان پک گئے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے پتا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول رہا ہے کہ سازش ہوئی لیکن یہ سازش نہ پی ڈی ایم نے کی نہ کسی سفیر نے وہ سازش کی۔
سازش صرف اور صرف عمران خان نے کی، اس ساری سازش کا ماسٹر مائنڈ عمران خان کا تھا، ہمیشہ وزیراعظم ہاؤس میں عوام کی بھلائی کے منصوبے بنتے دیکھے، عمران خان نے وزیراعظم کے دفتر میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کی۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 6 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 9 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 8 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 10 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 8 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 6 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 7 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 7 گھنٹے قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 6 گھنٹے قبل