ریاض : عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی۔


سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’ اعتمرنا ’ ایپ کی جگہ ’نسک‘ کا اجرا سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے ۔
سعودی وزیر حج نے تاشقند میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے 4 کروڑ 34 لاکھ 32 ہزار 985 عمرہ پرمٹ جاری کیے گئے ، تاہم اب اس کی جگہ نئی ایپ " نسک" پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا ، اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کو سہولت کی فراہمی، آن لائن زیارت اورعمرہ ویزوں کے اجرا میں آسانی نیز عمرہ زائرین کے سفر کو خوبصورت اور یادگار بنانا ہے۔
واضح رہے کہ نسک ایپ کو وزارت حج وعمرہ اور سیاحت اتھارٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے نیز اس میں مختلف قسم کے پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں ۔ نسک کے ذریعے عمرہ زائرین ویزے کے علاوہ سفر کے لیے تمام ضروری اشیا، پیکیجز، ہوٹل اور ٹیکسی وغیرہ کی بکنگ اور دیگر خدمات بک کرا سکتے ہیں۔
ایپ کے ذریعے عمرہ کمپنیاں بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی جبکہ پہلے کام کرنے والی ویب سائٹ ’مقام‘ بھی وقتی طور پر کام کرتی رہے گی۔
یاد رہے کہ اعتمرنا ایپ دو برس قبل متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت 213 ممالک کے عمرہ زائرین کو عمرہ پرمٹ کے اجرا میں سہولت فراہم کی گئی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے 27 ستمبر 2020 کو اعتمرنا ایپ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت متعارف کرائی تھی ۔
14 اکتوبر2020 سے اسے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے موثر کیا گیا تھا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 5 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 7 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 9 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 9 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 9 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 7 hours ago









