عمران خان کے ساتھ جو ہوگا، وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ لوگ دعا کریں کہ عمران خان بھی مجمع کے ساتھ نکلیں، خود گھر نہ بیٹھے رہیں، عمران خان کے ساتھ جو ہوگا، وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خود آئیں، انہیں معلوم بھی نہیں ہوگا کہ اس کے ساتھ کیا کریں گے، حکومت بالکل تیار بیٹھی ہے، یہ چڑھائی کرنے آئیں ہم ان کی چڑھائی کو ناکام بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کی حفاظت کریں گے، رینجرز، ایف سی اور پولیس کا فرض ہے کہ وہ ریڈ زون کا دفاع کریں، اگر کوئی ادارہ اپنے فرض میں کوتاہی کرے گا تو اس سے پوری قوم متاثر ہوگی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار چاہتے ہیں، پوری قوم کو عمران خان کو روکنا چاہیے اور ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میں نے یہ کہا تھا کہ عمران خان ناک رگڑ کر معافی مانگیں گے، مگر وہ تو اس سے بھی آگے چلے گئے، وہ خاتون کی عدالت میں ان کی غیر موجودگی میں پہنچ گئے اور وہاں موجود عملے کو بول کر آگئے کہ بتادینا عمران خان آیا تھا معافی مانگنے، وہ سر کے بل چل کر عدالت گئے تھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کبھی کچھ بات کبھی کچھ اور کہتے ہیں، یہ لیڈر نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے، وہ اس سے پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں مگر ریٹائرمنٹ کے بعد سابق چیف جسٹس کو گالیاں دیتے نظر آتے ہیں۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 4 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 7 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
