جی این این سوشل

پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ٹانک میں کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائی میں ملوث تھے۔

تجارت

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں  نے صارفین سے51 ارب 88 کروڑ 30 لاکھ روپے اضافی وصولی کی درخواست  نیپرا میں جمع کردی ۔

ڈسکوز نےجنوری تا مارچ 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست کی ہے جبکہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے 17 مئی کو درخواست پر سماعت کی جائے گی ۔

درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، مراد علی شاہ

حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا، وزیر اعلیٰ سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔

سینئر وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کامسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا؟ حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023ء کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی، جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی، جس میں ڈاکو بھی مارے گئے، حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ کا حصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کر رہے ہیں، ملک کی بہتری سب سے پہلے سوچی جائے، 2022ء کے سیلاب کے بعد دوبارہ کھڑے ہونا بہت مشکل تھا، 3 ماہ میں فنڈز جمع کیے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اب 12,500 سے 32,000 روپے کے درمیان ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ایک جامع نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں شہریوں کے پاسپورٹ کے حصول کے لیے ضروری تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

تازہ ترین فیس کے ڈھانچے کے مطابق، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اب 12,500 سے 32,000 روپے کے درمیان ہوں گے۔نظرثانی شدہ نرخوں پر عمل کرتے ہوئے، 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس، جو کہ پانچ سال کے لیے موزوں ہے اور تیز رفتار عمل کے ذریعے، 2,500 روپے سے بڑھا کر 12,500 روپے کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، شہری اب دس سال کے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے 23,000 روپے ادا کریں گے۔

مزید یہ کہ 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس 16,200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 72 صفحات پر مشتمل 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی قیمت 25,200 روپے ہے۔ اسی طرح 100 صفحات پر مشتمل 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اب 32,000 روپے کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل، 7 مارچ کو، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ کی فیس میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت شہریوں کو عام اور فوری پاسپورٹ کے لیے 50 فیصد اضافی ادا کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll