Advertisement
پاکستان

جب بھی کال دوں سب نے نکلنا ہے،حقیقی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، عمران خان

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے لانگ ماررچ سے متعلق حلف لے لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 5th 2022, 10:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جب بھی کال دوں سب نے نکلنا ہے،حقیقی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، عمران خان

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےدورہ لاہور کے دوران پارٹی اجلاس کی صدارت کی۔گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  پارٹی عہدیداروں سے حلف لے لیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی حقیقی آزادی کی حفاظت کرنا ہے ۔

انہوں  نے شرکا سے کہا ہے کہ جب بھی احتجاج کی کال دوں سب نے نکلنا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پارٹی ارکان سے حلف لیا۔

Advertisement