کرائسٹ چرچ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا ، پاکستانی ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں میں حاصل کرلیا ۔
بابر اعظم 79رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حیدر علی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ، محمد نواز 16رنز جبکہ محمد رضوان 4، شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں گری جب محمد وسیم کی گیند پر فِن ایلن انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ فِن ایلن نے 13 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان ڈیون کانوے کے آؤٹ ہونے کی صورت میں 11ویں اوور میں ہوا جب وہ محمد نواز کی گیند پر حیدر علی کے پاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ڈیوں کونوے نے 36 رنز بنائے۔ 13ویں اوور میں آؤٹ ہونے والے چوتھے بیٹر کین ولیمسن تھے جنہیں محمد نواز نے کلین بولڈ کیا۔ کین ولیمسن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کیویز کی چوتھی وکٹ 18ویں اوور میں گری جب گلین فلپ نے شاہنواز دھانی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا لیکن وہ آصف علی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ گلین فلپ 18 رنز بنا سکے۔
اس کے بعد 19ویں اوور میں نیوزی لینڈ کے دو بیٹرز جیم نیشام اور مائیکل بریس حارث رؤف کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو گئے۔ جیم نیشام 5 رنز بنا کر جبکہ مائیکل بریس صفر پر پویلین لوٹے۔
حارث رؤف کے اسی اوور کی آخری گیند پر مارک چیپمین محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین نے 32 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو آٹھواں نقصان اش سودھی کی وکٹ گرنے کی صورت میں ہوا جنہیں محمد وسیم نے میچ کے آخری اوور میں بولڈ کیا۔
قومی اسکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپمن، جیمز نیشم، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔
پاکستان ٹیم سیریز میں اپنے تیسرے میچ میں 11 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ فائنل سے قبل اپنا چوتھا میچ 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ یہ سہ فریقی سیریز پاکستان کے لئے آسٹریلیا میں رواں ماہ شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ 14 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- a day ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 17 hours ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 13 hours ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- a day ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- a day ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 18 hours ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 13 hours ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 17 hours ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 17 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 17 hours ago
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- 2 days ago



