جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم نے تھرپارکرمیں 330 میگاواٹ کے بجلی گھرکاافتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع تھر پارکر میں حب کو کمپنی کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری بلاک ٹو کے تحت مکمل کئے گئے 330 میگاواٹ صلاحیت کے بجلی گھر کا افتتاح کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم نے تھرپارکرمیں 330 میگاواٹ کے بجلی گھرکاافتتاح کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو  پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ سی پیک ملکی معیشت کی تقدیر بد ل دے گا ،  تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لئے شاہراہوں کے بڑے نیٹ ورک ، پلوں اور ہوائی اڈے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ کی حکومت نے تھر کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا ہے جس پر 75 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ پاکستان کے ارضیاتی سروے کے مطابق تھر میں 175 ارب ڈالر کے کوئلے کے ذخائر ہیں جنہیں مجموعی طور پر 13 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہم بلاک ایک اور بلاک دو پر کام کررہے ہیں ، 2014 میں سی پیک کے تحت کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کئے گئے اور 2015 میں وفاقی حکومت نے منصوبے کے لئے Sovereign گارنٹی جاری کی تھی۔

وزیر اعلی سندھ  نے کہا کہ اس سال کے آخر تک اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت دوہزار چھ سو چالیس میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی۔  انہوں نے مزید بتایا کہ 2030 تک تھر کے کوئلے سے ملکی معیشت میں غیر معمولی ترقی ہوگی ۔ 

وزیر اعلی نے کہا کہ تھر کے کوئلے کے منصوبوں سے حاصل ہونے والے منافع سے تھر میں 23 سکول قائم کئے گئے ہیں جن میں چارہزار 61 طلبا زیر تعلیم ہیں اس کے علاوہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ضلع میں 120 بستروں کا ایک ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

علاقائی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین کے بیان کے مطابق میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کے تحت 28 مئی کو ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔جماعت نہم اور دہم کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلاب بعد میں کیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2024 میں نویں اور دسویں جماعت سائنس، جنرل ، ریگولر گروپ اور پرائیوٹ کے پرچوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈزڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویوو آنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم اور صدر مملکت کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی پرچم سرنگوں رہے گا، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم   اور صدر مملکت کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کرتےہوئےیوم سوگ کا اعلان کیا ہے

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے، ہمیں اچھی خبر کی امید تھی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا، صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل ایک تاریخی دورے پر صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی میزبانی کاشرف حاصل ہوا ۔ وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے،اس سانحہ پر پاکستان میں یوم سوگ منایا جائے گا اور صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ملک ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پرچم سرنگوں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اس بڑے نقصان پر ایرانی قوم کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ عظیم ایرانی قوم روایتی ہمت کے ساتھ اس سانحے پر قابو پالے گی۔

دوسری طرف صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے ، آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔

صدر مملکت نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور جاں بحق دیگر افراد کے سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا ، صدر مملکت نے کہا کہ پچھلے ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری گفتگو کے دوران، میں نے انہیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم پایا، آغا رئیسی ہمیشہ پاکستان اور اسکے عوام کو خاص مقام دیتے،ان کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گا؟

آئین کے مطابق ایران کے صدر کے نااہل ہونے، مستعفی ہونے، غیر حاضر ہونے، بیمار ہونے یا انتقال ہونے کی صورت میں نائب صدر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گا؟

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد اب ملک کے نائب صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث تبریز شہر میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان اور ایران کے صوبے مشرقی آذر بائیجان کے گورنر رحمت کلمتی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی سوار تھے۔

اب ایران کے سرکاری میڈیا اور دیگر عرب میڈیا نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق ایران کے صدر کے نااہل ہونے، مستعفی ہونے، غیر حاضر ہونے، بیمار ہونے یا انتقال ہونے کی صورت میں نائب صدر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس وقت محمد مخبر ایران کے نائب صدر کی ذمہ داریاں انجام دے ہیں اور آئین کے مطابق اب محمد مخبر ایران کے صدر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll