Advertisement
پاکستان

مریم نوازوزیر اعظم عمران خان پر پھٹ پڑیں

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان تم پر تو 22 کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اسکو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چائیے۔ ذرا باہر نکلو اپنے بنی گالا کے ۳۰۰ کنال کے محل سے اور دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 5th 2021, 10:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرکے کہا  کہ ریاستِ مدینہ کے دعویداروں کو شاید یہ بھول گیا ہے کہ یہ اگر اصل میں ریاستِ مدینہ ہوتی تو تم اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ چکے ہوتے ۔ آٹا چوری ، چینی چوری ، گیس چوری ، ووٹ چوری ، عوام پر مہنگائی کے طوفان کو ، اپنی نا اہلی اور نا لائقی کوتم جہاد کہتے ہو؟

انہوں نے  کہا کہ وزیر اعظم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صبح اُٹھ کر تم جہاد پر نہیں جاتے۔ تم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو۔تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو۔تم لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑنے جاتے ہو ۔تم مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو۔تم لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرانے جاتے ہو اور اسے تم جہاد کہتے ہو؟

مریم نواز کا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے  کہنا تھا کہ  تم پر تو 22 کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اسکو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چائیے۔ ذرا باہر نکلو اپنے بنی گالا کے ۳۰۰ کنال کے محل سے اور دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں ۔

مریم نواز نے حکومت کو مزید کہا کہ " اپنی جعلی ای سی ایل اور جعلی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔

"ان سے کہا کس نے ہے نام نکالنے کو؟ اگر یہ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لئے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں، نا صرف یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہی بلکہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیر اعظم جس کو میں مانتی ہی نہیں، اس سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔

Advertisement
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 15 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 10 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 15 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 15 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 11 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 14 hours ago
Advertisement