نوڈیرو : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پرخطاب میں کہا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو نہیں چھوڑیں گے ، پیپلزپارٹی نےعمران خان اوران کےسہولت کاروں کوپارلیمنٹ میں آئینی طریقےسےشکست دی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ لوگ کورونا کے دوران احتیاط کریں، کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے سب کو خیال کرنا پڑے گا، 50 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا کی ویکسین ضرور لگوائیں، ملک بھر میں ویکسین سینٹرز کام کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک طرف وبا سے خطرہ ہے دوسرے طرف تین سالوں سے سلیکٹڈ کا مقابلہ کرتے آ رہے ہیں، کچھ قوتوں کی کوشش تھی کہ کٹھ پتلی نظام لیکر آئیں، پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کو بحال کیا اور اس کو ختم کرنے کے لیے سازش چل رہی ہے، ان ساری قوتوں کے دباؤ اور سازشوں کے باوجود کارکن اپنے نظریہ پر قائم ہیں، آج بھی جدوجہد جاری ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سیاسی و معاشی آزادی کی ضرورت تھی، آج بھی ہم نے ہر پاکستانی کے لیے نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی آزادی بھی حاصل کرنی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف کیوجہ سے ہر پاکستانی کی سیاسی و معاشی حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے آزادی دلوانا ہو گی، عوام کو اگر حقوق ملے تو صرف پیپلز پارٹی کے دور میں ملے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت سے پہلے کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، آج کی سلیکٹڈ حکومت ہو یہ ماضی کی حکومت عوام کو بیروزگاری بھگتنا پڑی، اس قسم کی مہنگائی کبھی نہیں دیکھی،جب آدھا پاکستان ہم سے کاٹا گیا تب بھی معاشی صورتحال ایسی نہیں تھی،صرف تین سال میں تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح منفی میں چلی گئی۔
بلاول بھٹو کا خطاب میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دو ہی طریقے کار ہیں، ایک جمہوری طریقہ کار جو پیپلز پارٹی ہمیشہ سے اپناتی رہی ہے،لانگ مارچ کے لیے نکلتے اور پنجاب میں سلیکٹڈ وزیراعلی کو گرا کر آگے بڑھتے، اس کے بعد اسلام اباد پہنچتے ہی وہ خود ہی بھاگ جاتے، ہم پاکستان کے عوام کو بچا سکتے ہیں، ہم پنجاب کو اس ناجائز ناہل حکومت سے بچا سکتے ہیں۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہ ایسے موقع پر جب سب کچھ تیار تھا اپوزیشن جماعتیں آپس میں اپوزیشن شروع کر دیں اور عمران خان کو بھول گئیں ، آج بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہم کٹھ پتلی سرکار کو موقع نہ دیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ساتھ مل کر کام کریں اور کامیابی حاصل کرتے رہیں، اپوزیشن کی جماعتوں کے اصرار پر ایک بار پھر سی ای سی میں استعفوں کے معاملے پر بحث کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی مل کر اور اکیلے بھی اپوزیشن کرنے ک تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو نہیں چھوڑیں گے ان سے مہنگائی، بیروزگاری کا حساب لیں گے، ہم پر فرض ہے کہ مل کر سلیکٹڈ نظام کو ختم کریں، پیپلز پارٹی ہمیشہ بڑے مقصد کے لیے ماضی کو بھولنے کے لیے تیار ہوتی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 23 minutes ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 14 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- an hour ago

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 hours ago

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 hours ago

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 hours ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 3 hours ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- an hour ago

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 3 hours ago