جی این این سوشل

صحت

یورپ ممکنہ طور پر ایک اور کوویڈ 19 کی لہر میں داخل ہوگا : عالمی ادارہ صحت

برلن : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یوروپی سنٹر فار ڈیزیز پریونشن اینڈ کنٹرول نے کہا ہے کہ کوویڈ ۔19انفیکشن کی ایک اور لہر یورپ میں شروع ہو ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ پورے خطے میں کیسز بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یورپ ممکنہ طور پر ایک اور کوویڈ 19 کی لہر میں داخل ہوگا : عالمی ادارہ صحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے ڈائریکٹر ہنس کلوج اور ای سی ڈی سی کی ڈائریکٹر اینڈریا امون نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ ہم وہاں نہیں ہیں جہاں ہم ایک سال قبل تھے ، لیکن یہ واضح ہے کہ کووڈ۔19 کی وبائی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بدقسمتی سے یورپ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے اشارے بڑھتے دیکھ رہے ہیں ،  جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کی ایک اور لہر ممکنہ طور شروع ہو گئی ہے  لہذا یورپی ممالک موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں متوقع اضافے سے پہلے فلو اور کووڈ ۔19 دونوں ویکسین لگائیں ۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کے خطہ وار اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں صرف یورپ میں کووڈ۔19 کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

 

پاکستان

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ثبوت فراہم کئے بغیر بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے رد عمل پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ ہمیں امریکا کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کا علم نہیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ ہماری توجہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ مختلف عالمی اداروں سے مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز قائم ہونے ہیں اور اس کے ذریعے چین کے قرضوں کی ادائیگی ہوگی، یہ اسی طرح ہونا تھا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم چین کے مشکور ہیں کہ اس نے قرضوں کو رول اور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے، چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll