جی این این سوشل

جرم

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ گرفتار

اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کر لیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشل سیشن جج نے ملزم کی والدہ کی ضمانت خارج کی۔ شاہ نواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر 2022 کو صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر نے اپنی کینیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔ ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کر دیا تھا۔

علاقائی

پنجاب میں بیچلرز آف ڈینٹل سرجری فائنل پروفیشنل کےنتائج کا اعلان

75 فیصد سے زائد امیدوار ڈینٹل سرجن بن گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں بیچلرز آف ڈینٹل سرجری فائنل پروفیشنل کےنتائج کا اعلان

پنجاب میں بیچولر آف ڈینٹل سرجن(بی ڈی ایس) فائنل پروفیشنل کےنتائج کا اعلان، 75 فیصد سے زائد امیدوار ڈینٹل سرجن بن گئے 

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے جمعہ کے روز بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 17 ڈینٹل کالجز کے 880 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 659 پاس جبکہ 214 فیل ہوئے، کامیابی کا تناسب 75.49 فیصد رہا۔

نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹسٹری ملتان کی سیدہ دشکہ زھرا نے 695/800 نمبروں کے ساتھ پہلی، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی کشف قاسم نے 694 نمبروں کے ساتھ دوسری اور لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی آمنہ احمد عزیز نے 692 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید برآں یو ایچ ایس نے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کردیا۔

18 کالجوں کے 454 امیدواروں نے امتحان دیا۔ 298 پاس، 156 فیل ہوئے۔ یوں کامیابی کی شرح 65.64 فیصد رہی۔ بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی زینب افتخار نے 769/900 نمبروں کے ساتھ پہلی، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی رحما خان نے 763 نمبروں کے ساتھ دوسری اور بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی زرتاج زہرہ نے 757 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ کپ،پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

پول میچ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ کپ،پاکستان  فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور11 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ۔ 

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچواں پول میچ 1-1 گول سے ڈرا ہو گیا۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کی جانب سے گول سکور نہ ہو سکا۔

تاہم نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل کے 35 ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرنے میں کامیاب رہی جو کہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر کے ذریعہ پینلٹی کارنر پر کھیل کے 43 ویں منٹ میں گول سکور کرکے میچ 1-1 گول سے ڈرا کیا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سلطان اذلان شاہ کپ کا فائنل کل 11 مئی کو پاکستان اور جاپان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق 5:30 بجے شام کھیلے گا۔

پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سو لر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی

مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37روپے تک گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سو لر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی

سولر  پینل ڈیلرزکا کہنا ہے کہ سولر پینل کی فی واٹ قیمت 40روپے یا اس سے نیچے تک آ گئی ۔

مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37روپے تک گر گئے،ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں،صرف6ماہ میں سولر پینل قیمتیں 30فیصد کم ہوئی ہیں۔

سولر  پینل ڈیلرزکا کہنا ہے کہ سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید کی جارہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll