Advertisement
پاکستان

جمعہ کے روز لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا ، عمران خان

لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 25 2022، 8:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جمعہ کے روز لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا ، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز سے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے کیا جائگا ۔ 

انہوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوئی شک میں نہ رہے کہ ملک اس وقت مشکل میں ہے ، ہماری حکومت میں تین بار لانگ مارچ ہوئے ، لانگ مارچ لبرٹی چوک سے اسلام آباد جائیگا ۔

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا ۔ 

مزید تفصیلات کا انتظار کریں ،،،،، 

Advertisement