میلبورن : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سُپر 12 مرحلے میں گروپ ون کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔


تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا، افغانستان کی ٹیم ان فارم نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی ۔ آج کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہوگا ، اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو ہرایا تھا جبکہ آئرلینڈ کو سری لنکا سے شکست ہوئی تھی.
دن کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی ، وہ اس وقت ٹیبل پر بہتر رن ریٹ کے سبب پہلے نمبر پر موجود ہے۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 20 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل




