سینئر صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا ، تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
اسلام آباد: کینیا میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا کر اسلام آباد کے نجی اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دی گئی، ان کا پاکستان میں بھی دوبارہ پوسٹمارٹم آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی میت لے کر غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے نے رات 1 بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا ۔ ارشد شریف کی میت وصول کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
اُن کی میت کو قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال کی مارچری میں رکھا گیا ہے۔ا رشد شریف کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔دوبارہ پوسٹ مارٹم کی خبر کی تصدیق ان کی اہلیہ کی جانب سے کی گئی ہے ۔
اس حوالے سے ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرے گی، اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی میت صبح کے اوقات میں پمز اسپتال منتقل کی جائے گی۔
دوسری جانب ارشد شریف کے قتل پر وزارت داخلہ نے 3 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی اور لیفٹننٹ کرنل شامل ہیں ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا جائے گی ، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن تحقیقاتی کمیٹی کی معاونت کرے گا، کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
اس سے قبل ارشد شریف کی میت غیر ملکی ایئر لائن سے گزشتہ شب سوا 1 بجے نیروبی سے دوحا روانہ کی گئی تھی جس کے بعد میت کو دوحا سے دوپہر 3 بج کر 14 منٹ پر پاکستان روانہ کیا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ ( جمعرات ) دن 2 بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں مبینہ غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔
پانچ روزہ کثیرملکی بحری مشق ''امن،، کا کل سے آ غاز
- 5 hours ago
کراچی : کمشنر نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس
- 2 hours ago
پتلے نوڈل بنا کر چینی شیف نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
- 4 hours ago
یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل
- 4 hours ago
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی
- 5 hours ago
معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ کس وجہ سے چرچوں میں ہیں؟
- 5 hours ago
افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پھیل رہی ہے ، گورنر کے پی کے
- 5 hours ago
سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12خوارج ہلاک
- 2 hours ago
مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا نا ہے ، یوسف رضا گیلانی
- 7 hours ago
عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری
- 3 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری
- 7 hours ago
فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے ، دفتر خارجہ
- 7 hours ago