کراچی : سندھ میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل پر ہفتہ میں دو دن پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل پر ہفتہ میں دو دن پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکومت سندھ نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا، پابندی کا اطلاق ہفتہ وار بروز ہفتہ اور اتوار ہوگا ۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 9اور 10اپریل سے 25اور 26اپریل نصف شب تک رہے گا ، پابندی کا اطلاق بین الصوبائی مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا ،طبی اور دیگر ہنگامی خدمات کی نقل وحمل پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرہفتہ اوراتوار پابندی لگادی گئی تھی۔ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریک تک ہوگا۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیر سے جمعہ تک چلتی رہے گی، گُڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنی حاصل ہوگا۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ ریلوے سروسز کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت ہوگی۔پابندی کے حوالے سے 20 اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago





