پاکستان
وزیراعظم کل سے چین کا دو روزہ دورہ کریں گے
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف یکم اور 2 نومبر کو چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم کو اس دورے کی دعوت عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کیچیانگ نے دی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین کا پہلا دورہ ہوگا ، وزیر اعظم نے 16 ستمبر 2022 کو ازبکستان میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔
چین کی کیمونسٹ پارٹی کی تاریخی 20 ویں نیشنل کانگریس کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنمائوں میں شامل ہیں۔
بیان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان قیادت کی سطح کے دوروں کے تسلسل کا اظہار ہے ۔ وزیر اعظم دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم لی کیچیانگ کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورے کے دوران فریقین باہمی سٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دورے میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے 27 اکتوبر کو ہونے والے11ویں اجلاس کے تناظر میں سی پیک منصوبے پر تعاون کی رفتار کو مستحکم کئے جانے کی بھی توقع ہے۔
پاکستان
سروسز چیفس کی مدمت ملازمت میں اضافہ ،پی ٹی آئی وفد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے
ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی
پاکستان تحریک انصاف نے ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت بڑھانے کے معاملے پر جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے اہم ملاقات طے کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی حالیہ ترامیم جس میں ججوں کی تعداد میں اضافہ اور مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافے اور آئندہ کے لا ئحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ اور سینٹ سے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق منظور والی ترامیم پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے دستخط ترمیمی بلز قانون بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز منظور ہونے والی ترمیم میں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔
جرم
کراچی میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی
ملزم شریف کو شناخت کرنے کے بعد مختلف مقامات پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے ہیں، پولیس
سائٹ ایریا میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گارڈ اور چینی باشندوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی چینی باشندے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع پولیس کے مطابق ملزم شریف کو شناخت کرنے کے بعد مختلف مقامات پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے ہیں۔ غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ایس پی یو کے سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔ ایس پی یو اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کے فرار کی کوشش ناکام نہیں بنائی۔ زخمی شہریوں کی شناخت یوان فینگ اور لووین زینگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی گارڈ کے موقع سے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی تصویر سامنے آگئی۔ ذرائع پولیس کے مطابق فرار سیکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق چمن سے ہے۔ ملزم کراچی میں بھاوانی چالی کا رہائشی تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ چار سیکیورٹی سپروائزر کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، 8 بج کر 4 منٹ واقعہ ہوا اور پولیس کو 8 چالیس پر اطلاع دی گئی۔ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ واقعہ کے مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے، فیکٹری میں دو طرح کی سیکیورٹی موجود ہے، فیکٹری میں ایک اپنی اور ایک نجی سیکیورٹی کمپنی ہے۔ موقع سے چار سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیا گیا ہے، غیر ملکیوں کو ڈیفنس سے سخت سیکیورٹی میں فیکٹری کے اندر پہنچایا۔
اسد رضا کے مطابق فیکٹری کے اندر زمہ داری کمپنی کی ہوتی ہے، سیکیورٹی گارڈ کے آبائی علاقے میں بھی ملزم کو تلاش کیا جائے گا، سائیٹ فیکٹری میں زخمی غیر ملکی باشندوں کو آئی سی یو شفٹ کردیا گیا ہے، دونوں باشندوں کے سٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کر لیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی رپورٹ مرتب کی جارہی ہے، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد غیر ملکی باشندوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔
جرم
مالاکنڈ: راستے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
واقعہ ہمسایوں کے مابین راستے کے تنازعہ پر پیش آیا،پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں راستے کے تنازعہ پر تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہمسایوں کے مابین راستے کے تنازعہ پر پیش آیا جو کہ دونوں فریقین کے درمیان ایک سال سے جاری تھا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت افتخار،محمد رشید ،منان،عبد الکبیر خان،اور رشید خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید