توشہ خانہ ریفرنس : عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔
بیرسٹر علی ظفر عدالت سے جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی کوئی درخواست بھی جمع کرا رکھی ہے؟
بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کا جاری نوٹیفکیشن جمع کرانے کی درخواست دی ہے، عمران خان کو بطور رکنِ اسمبلی نااہل قرار دے کر ڈی سیٹ کیا گیا۔جسٹس فاروق نے استفسار کیا کہ یہ ریفرنس اسپیکر کی طرف سے آیا تھا؟
بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ جی! یہ ریفرنس اسپیکر کی جانب سے بھجوایا گیا تھا جس پر نااہلی کا فیصلہ سنایا گیا، الیکشن کمیشن کو ریفرنس پر اپنی فائنڈنگز دینی ہوتی ہیں، الیکشن کمیشن کو ریفرنس پر اسپیکر کے سوالوں کا جواب 90 دن میں دینا ہوتا ہے۔
عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہر رکنِ اسمبلی 30 جون کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے، جائیداد اور جیولری سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوتی ہیں، اگر کوئی چیز بیچ دی ہے تو اس سے حاصل رقم کا بتانا ہوتا ہے ، کوئی ممبرِ اسمبلی یہ تفصیلات نہ بتائے تو اس کی رکنیت بھی معطل ہو جاتی ہے، اگر 120 دن میں گوشوارے جمع نہ کرائیں یا غلط معلومات دیں تو وہ ممبر کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار پاتا ہے۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جھوٹا بیان، غلط معلومات دینے کی سزا قانون میں 3 سال تک قید اور جرمانہ ہے، اس میں نااہلی کی سزا نہیں ہے ، قانون کہتا ہے کہ مس ڈیکلریشن کے جرم کا ٹرائل سیشن کورٹ میں ہو گا جو سزا سنا سکتا ہے، الیکشن کمیشن اس صورت میں کمپلیننٹ کا کردار ادا کرے گا، الیکشن کمیشن نے نااہلی کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنے اختیار سے تجاوز کیا، فی الوقت نااہلی کا کوئی جواز نہیں بنتا، ایسا صرف ٹرائل کے بعد ممکن ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نے نا اہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔درخواست میں عمران خان نے عدالتِ عالیہ سے نا اہلی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔ عمران خان کی قانونی ٹیم رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کر چکی ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل


