اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور ایک دن میں 3ہزار 953کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 103افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید103 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار924ہوگئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد63 ہزار 102ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ33ہزار 348ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار587افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66ہزار 378ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 509 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد91 ہزار 431ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2440افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار734کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 211 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد60 ہزار 911جبکہ اموات کی تعداد579 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 052افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار321ہوچکی ہے جبکہ364افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2198 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ18ہزار158مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے46ہزار665ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔ ملک کے 631ہسپتالوں میں کورونا کے 3901 مریض زیرعلاج ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 3 گھنٹے قبل