جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم نے دیوسائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان میں سیاحت اور اس کے فروغ سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اسکینگ کے فروغ کیلئے مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم نے   دیوسائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کردیں
وزیر اعظم نے دیوسائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کردیں

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے  اپنے پیغام میں  لکھا   کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت  اور اسکینگ کے شوقین  افراد کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہمالیہ کے دامن میں واقع دیوسائی دنیا کا سب سے بلند اور اپنی نوعیت کا واحد پہاڑی میدان ہے جو اپنے کسی بھی مقام پر 4000 میٹر سے کم بلند نہیں۔ 14 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دیوسائی کا شمار تبت کے بعد دنیا کا سطح مرتفع پر بلند ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔ دیوسائی کا کل رقبہ 3 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔یہ اسکردو سے ڈیڑھ گھنٹے اور استور سے تقریباً 5 گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ قراقرم اور کوہ ہمالیہ کے دامن میں وسیع و غریض میدان دیوسائی سال کے 8 مہینے برف پوش رہتے ہیں۔ سال کے 8 ماہ یہ مقام برف سے ڈھکا رہتا ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ گرمیوں کے 4 مہینوں میں پہاڑی ڈھلوانوں اور گھاٹیوں پر مشتمل 3000 مربع کلومیٹر کے اس قدرے ہموار میدانوں کی زمین پر ہزار ہا رنگ کے شوخ جنگلی پھول تو جابجا کھلتے ہیں، مگر کہیں ایک بھی درخت نہیں ملتا، بہار  کے موسم میں پارک پھولوں اور کئی اقسام کی تتلیوں کے ساتھ ایک منفرد نظارہ پیش کرتا ہے۔  بلند ترین سطح مرتفع میں بھورے ریچھوں کے درمیان،مسحور کردینے والی خوشبوؤں اور دل موہ لینے والے رنگ برنگے پھولوں کی جھرمٹ میں یہ جگہ  جنت کے کسی حسین نظارے سے کم نہیں ۔

تفریح

الوارجن کی فلم پشپا 2  کا سنسنی خیر ٹریلرجاری

ٹریلر کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں کروڑوں ویوز مل گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الوارجن کی فلم پشپا 2  کا سنسنی خیر ٹریلرجاری

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار ہیرو الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یوٹیوب پر 'پشپا 2- دی رول'  کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم کا ٹریلرہندی، تیلگو،  اور تامل زبان میں جاری کیا گیا ہے جس کو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز مل چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم  5 دسمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔

خیال رہے کہ فلم پشپا کا پہلا حصہ  2021 میں ریلیز ہوا تھا،فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا تھا اور ہندوستانی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرفہرست تھی، فلم میں الوارجن اور رشمیکا مندانا نےمرکزی کردار نبھایا تھا۔

فلم پشپا 2- دی رول‘ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہےہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔ فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

ہندوستانی  میڈیا  کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے جو کہ 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

ساوتھ انڈین ہیرو الو ارجن نے ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر  فلم کا پوسٹر  بھی شئیر کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تیسرا ٹی20: پاکستان کی ایک بار پھر کمزور بلے بازی،پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر

پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسرا  ٹی20: پاکستان کی ایک بار پھر کمزور بلے بازی،پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر

تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ بھی میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور پاکستان کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 118 رنز ہدف ملا۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جارہے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 18.1 اوور میں 117 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے تیسرے ٹی20 کے لیے اپنے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا ہے اور ان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا قیادت کے فرائض انجام دیں گے، اس کے علاوہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو موقع دیاگیا ہے، وہ قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کریں گے اور محمد رضوان کی جگہ حسیب اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ میں  سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، عثمان خان، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، جہانداد خان اور صفیان مقیم شامل ہیں

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں  ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر  آ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی  ریکارڈ ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll