پاکستان
عمران خان پر حملہ ، آئی ایس پی آر نے بیان جاری کردیا
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی بیان جاری کردیا۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے نزدیک لانگ مارچ کے دوران حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، حملے میں جس شخص نے جان گنوائی ہے اس کیلئے دعا گوہیں۔ ہم یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت جو لوگ اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں وہ جلد صحتیاب ہوجائیں ۔
کھیل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان نے کواٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی
پاکستان نے کواٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ہانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ جرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں صرف 88 رنز ہی بنا سکی۔
اس طرح پا کستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے دی، پاکستا ن کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور دو چوکے بھی لگائے۔
پا کستان کی جانب سے عامر یامین نے 18، شہاب خان نے ایک جبکہ حسین طلعت نے 27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ حسین طلعت نے دو جبکہ شہاب خان اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا، کپتان جے جے اسٹمس 6 جبکہ جیکس سنیمن 5 رنز بناسکے، ایوان جونز نے 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت، متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست دی تھی، مسلسل خراب پرفارمنس کی وجہ سے بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔
جرم
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ کے اضلاع میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
پاکستان
وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔
My sincere gratitude to Your Highness for your exceptionally warm hospitality!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 1, 2024
Pakistan deeply cherishes and values its special friendship with Qatar. https://t.co/blvlYf5SCa
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنی پوسٹ میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔
پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔ ایک اورپوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے دورے سے متعلق قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کی پوسٹ کے جواب میں شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ کا خیرسگالی کا اظہار ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
جرم ایک دن پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم