Advertisement
پاکستان

عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی متاثر ہوئی، ڈاکٹر فیصل سلطان

سابق معاون خصوصی صحت  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کے زخموں کا جائزہ لے رہے ہیں،ان کی ٹانگ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 3rd 2022, 8:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی متاثر ہوئی، ڈاکٹر فیصل سلطان

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں علاج جا ری ہے، ان کا علاج ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم کر رہی ہے،عمران خان کی طبیعت بہتر ہے۔

اس سے پہلے وزیرصحت ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا تھا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولی لگی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو فوری طور پر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے،ان کے علاج کے لیے 4 ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی حالت بہتر ہے وہ ایک بہادر کپتان ہیں۔

Advertisement