" مجھ پر حملہ ان تین بندوں نے حملہ کروایا " عمران خان نے اسد عمر کے ذریعے بیان جاری کردیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ذریعے ایک بیان جاری کروایا ہے جس میں انہوں نے خود پر ہونے والے حملے کا الزام تین افراد پر عائد کیا ہے۔


اسد عمر اور اسلم اقبال نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں عمران خان نے اپنے پاس بلایا اور کہا کہ ان کی طرف سے یہ بیان جاری کیا جائے۔ اسد عمر کے مطابق عمران خان نے کہا کہ انہیں پہلے سے ہی اطلاعات مل رہی تھیں کہ حملہ ہوسکتا ہے،
انہیں شک نہیں بلکہ یقین ہے کہ ان پر یہ حملہ تین لوگوں کی طرف سے کروایا گیا ہے۔ انہوں نے خود پر ہونے والے حملے کا الزام وزیر اعظم شہباز شریف،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور پاک فوج کے حاضر سروس افسر میجر جنرل فیصل پر لگایا۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے بھی خود پر دوران حراست ہونے والے مبینہ تشدد کے ذمہ داران میں میجر جنرل فیصل کا نام لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مطالبہ یہ ہے کہ ان تینوں کو اپنے عہدوں سے ہٹایا جائے، اگر انہیں نہ ہٹایا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، پھر ایسا نہیں ہوگا کہ ملک ایسے ہی حالات میں چلتا رہے، جس وقت بھی عمران خان کال دیں گے تو ملک گیر احتجاج شروع ہوجائے گا۔
اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ان تینوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے رہے ہیں۔
Secretary General PTI @Asad_Umar’s exclusive message after assassination attempt on Imran Khan. 1/2 #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے pic.twitter.com/a6TXu9hjXS
— PTI (@PTIofficial) November 3, 2022

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 19 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 21 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 16 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 21 hours ago






