او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ، کورونا سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز28اپریل تک بند رہیں گے
اسلام آباد : این سی او سی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہنا ہے کہ او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے جبکہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے یا بندش سے متعلق فیصلے کے لیے این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شریک ہوئے ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میںاے اور او لیول کے امتحانا ت کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اے اور او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، نویں اور دسویں کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے ، جامعات سے درخواست کی ہے کہ داخلے کا شیڈول آگے کردیں، امتحانات تاخیر سے ہوں گے تو رزلٹ تاخیر سے آئے گا اس لیے جامعات داخلے آگے کردیں۔ امتحانات سخت ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ نویں دسویں کی کلاس ہفتے میں ایک روزرکھنے جبکہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کی کلاس بھی ہفتے میں ایک روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ جو اضلاع کورونا سے زیادہ متاثر ہیں وہاں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند کر دی گئی ہیں، پنجاب کے 13 اضلاع ایسے ہیں جو کورونا سے متاثر ہیں اس لیے وہاں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہونگی۔ 28 اپریل کو دوبارہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے کہ اسکولوں کو عید تک بند رکھا جائے یا عید سے پہلے اسکولز کھولے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت، سری لنکا، نیپال میں بھی اے ،او لیول کے امتحانات ہو رہے ہیں، دنیا کے 80 فیصد ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سندھ حکومت نے ملک بھر میں 15 روز کے لیے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کیلئے اسکول بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ 10مارچ کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کےدوران حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے
- 2 گھنٹے قبل

امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے،ایرانی سپریم لیڈر
- 6 گھنٹے قبل

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی فیصل واوڈا
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 8 گھنٹے قبل

2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز’’ہنگور‘‘ پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، نیول چیف
- 7 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

شواہد موجود ہیں کہ بھارت سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں،آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،مسئلہ فلسطین سمیت مختلف اُمورپر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل
باجوڑ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، ریحان زیب اور مولاناخان زیب کےقتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
- 5 گھنٹے قبل

قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ
- 8 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)


