کراچی : معروف اداکارہ صبا قمر نے سالگرہ نے موقع پر اپنی میوزک ویڈیو ایک ادھوری لوَ اسٹوری: چنگاریاں ریلیز کردی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر آج اپنی 37 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ، اس موقع پراداکارہ نے اپنی میوزک ویڈیو" چنگاریاں " ریلیز کی ہے ۔ چنگاریاں ان کے یوٹیوب چینل کی قسط نمبر 6 ہے،جس میں وہ خود پہلے ہنسی مسکراتی اور پھر روتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔ فوٹو اینڈویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے25سیکنڈ کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی سالگرہ اور اپنے یوٹیوب چینل کی پہلی سالگرہ پر میں نے یہ قسط ریلیز کی کیونکہ یہ قسط میرے احساسات کی عکاسی کررہی ہےاور میرے دل کے بہت قریب ہے، اس کی تیاری میں، میں نے دل و جان سے محنت کی ہے کیونکہ اس قسط کی صورت میرا ایک خواب پورا ہورہا ہے۔
View this post on Instagram
صباقمر نے مزید لکھا کہ یہ ویڈیو ایسی کہانی پر مبنی ہے جو آپ سب کی کہانی ہے، یہ آپ کو ایسا ہی احساس دلائے گی کہ زندگی چلتی رہتی ہےرکتی نہیں ۔ پانچ منٹ کی اس ویڈیومیں اداکارہ کے ساتھ اداکار عماد عرفانی اور گلوکار مصطفی زاہد بھی ہیں ، صبا قمر نے اپنے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر ساتھ دینے والوں کا بے حد شکریہ بھی ادا کیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے دوستوں نے ان کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا ۔
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 5 منٹ قبل
دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،فیصلے سے ثابت ہوا کہ وہ ایک کرپٹ لیڈر ہیں،عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارجی ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 28 منٹ قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 8 منٹ قبل
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 19 منٹ قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث چل بسے
- 4 گھنٹے قبل
ملک کا وزیراعظم ہو کر ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے، صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری
- 5 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- ایک گھنٹہ قبل
ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل کردی، برطانوی میڈیاکا دعویٰ
- 5 گھنٹے قبل