لاہور:پنجاب حکومت نے بھی ہفتے میں دو دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ،پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جی این این کے مطابق پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کے دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، کورونا وائرس کے پیش نظر مزید پابندیاں لگاتے ہوئے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن کےلیے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی، جبکہ صرف میڈیکل اور ا یمرجنسی ٹرانسپورٹ کو اجازت ہو گی۔ پابندی کا اطلاق 10 اپریل سے ہو گا، متعلقہ سٹاف کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ، جبکہ اسے تمام ڈسٹرکٹ اور ریجنل اتھارٹیز کو بھی ارسال کر دیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے10 اپریل سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ این سی او سی کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں 2 دن بندش کا اطلاق دس سے پچیس اپریل تک ہوگا، گڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنٰی دیا گیا ہے۔

غزہ پر فوجی قبضےکا منصوبہ، وزیر خزانہ کی نیتن یاہو کو حکومت گرا کر قبل از وقت انتخابات کرانے کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل

پی ایف ایف نے تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کردیا
- 2 گھنٹے قبل

لندن : فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن، 466 مظاہرین گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

عرب لیگ اور او آئی سی کی غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج بھی بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز
- 42 منٹ قبل

پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

انتظامیہ کی اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبروں کی تردید
- 6 گھنٹے قبل

بی جے پی اور آر ایس ایس دہشت گرد کارروائیاں کروا کر الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں، سابق ترجمان
- 5 گھنٹے قبل

مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ،جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
- 6 گھنٹے قبل