Advertisement
پاکستان

او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ، کورونا سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز28اپریل تک بند رہیں گے

اسلام آباد : این سی او سی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہنا ہے کہ او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے جبکہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر اپریل 7 2021، 4:02 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے یا بندش سے متعلق فیصلے کے لیے این سی او سی کا خصوصی اجلاس  ہوا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شریک ہوئے  ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ    ملک بھر میںاے اور او لیول کے امتحانا ت کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،  اے اور او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق  ہوں گے ،  نویں اور دسویں کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے ،  جامعات سے درخواست کی ہے کہ داخلے کا شیڈول آگے کردیں، امتحانات تاخیر سے ہوں گے تو رزلٹ تاخیر سے آئے گا اس لیے جامعات داخلے آگے کردیں۔ امتحانات سخت ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ   نویں دسویں کی کلاس ہفتے میں ایک روزرکھنے  جبکہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کی کلاس بھی ہفتے میں ایک روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ  جو اضلاع  کورونا سے زیادہ  متاثر ہیں وہاں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند کر دی گئی ہیں، پنجاب کے 13 اضلاع  ایسے ہیں جو کورونا سے متاثر ہیں اس لیے وہاں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہونگی۔ 28 اپریل کو دوبارہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے کہ اسکولوں کو عید تک بند رکھا جائے یا عید سے پہلے اسکولز کھولے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت، سری لنکا، نیپال میں بھی اے ،او لیول کے امتحانات ہو رہے ہیں، دنیا کے 80 فیصد ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں۔ 

خیال  رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  مخصوص اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سندھ حکومت نے ملک بھر میں 15 روز کے لیے آٹھویں جماعت تک  کے طلبا کیلئے اسکول بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ 10مارچ کو  کورونا وائرس کی تیسری لہر کےدوران حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 4 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 17 hours ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 17 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 16 hours ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 3 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 20 hours ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 3 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 20 hours ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 4 days ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 3 days ago
Advertisement