اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا ہے کہ چین اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تقریباً 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی سرمایہ کاری کے ساتھ تقریباً 13 ارب ڈالر کی اضافی مالی امداد کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کی قیادت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، دونوں ملک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔
اسحق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے 13 ارب ڈالر کے پیکیج کی یقین دہانی کرائی ہے، رواں سال چین اپنے قرضے رول اوور کرنے سمیت سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا۔
چین سے مالی معاونت کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چین 4 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی واپسی کی مدت میں اضافہ کرے گا،پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی ملیں گے ۔
چین اس کے علاوہ 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ بھی کرے گا، چین نے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع سے اتفاق کیا ہے۔
اسحٰق ڈار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب نے بھی پاکستان کی جانب سے اپنی فنانسنگ کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 6 ارب ڈالر کرنے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی مؤخر ادائیگی کی سہولت کو د گنا کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے ۔ اس کے علاوہ سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بھی تعمیر کرے گا۔
علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کو ایل این جی پاور پراجیکٹس اور دیگر اداروں میں حصص جیسی نجکاری کی لین دین میں شامل کر رہا ہے تاکہ بلا قرض غیر ملکی امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ مزید ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی آمد تقریباً یقینی ہو چکی ہے جس میں ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) سے 50 کروڑ ڈالر اور 90 کروڑ ڈالر کے عالمی بینک کے 2 قرضے شامل ہیں۔
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو یقینن سزا ملے گی ،فیصل واوڈا
- 13 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار بھر مؤخر،17 جنوری کو سنایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں تا حال آگ پرقابونہ پایا جا سکا،ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- 2 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
- 2 گھنٹے قبل
پی ایس ایل10 کا پلیئرز ڈرافٹ آج ، 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی
- 2 گھنٹے قبل
امریکا صرف جمہوریت کا ہی نہیں بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، حافط نعیم الرحمن
- 13 گھنٹے قبل
کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
- 13 گھنٹے قبل
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- 2 گھنٹے قبل
منگیتر کی خوشی کیلئےپنجرےمیں جانےوالےشخص کوشیرکھا گئے
- 13 گھنٹے قبل