میلبورن : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل مرحلے سے قبل آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، کےایل راہول 51، ویرات کوہلی 26، ہاردک پانڈیا 18 اور روہت شرما نے 15 رنز بنائے۔ باس طرح بھارت نے بیس اوورز میں 5وکٹوں کی جانب سے 186 رنز بنائے۔
ہدف کا تعاقب زمبابوین بلے بازوں کے لیے آسان نہ تھا، بھارتی بولرز کے سامنے زمبابوے کے بلے باز بے بس دکھائی دیے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔
ریان برل اور سکندر رضا نے بالترتیب 35 اور 34 رنز کے ساتھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن یہ ٹیم کے لیے سودمند ثابت نہ ہوسکی اور پوری زمبابوین ٹیم 18 ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے روی ایشوین 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ہاردیک پانڈیا اور محمد شامی کے حصے میں دو دو اور اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ اور بھونیشور کمار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس فتح کے ساتھ بھارت نے گروپ 2 میں ٹاپ پوزیشن پر گروپ اسٹیج کا اختتام کیا جبکہ جنوبی افریقہ کی شکست کے بعد بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرچکا تھا ۔
اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سیمی فانئل میں پاکستان کا مقابلہ 9 نومبر بروز بدھ جمعرات کو نیوزی لینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم 10 نومبر کو انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔
The semi-finals are locked in! ?
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 6, 2022
Who do you want to see in the #T20WorldCup final? pic.twitter.com/1tNv5OWh1U
وزیر اعلی مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
- 18 منٹ قبل
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار،سردی کی شدت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
جامعہ اشرفیہ لاہور کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل
امریکا: سپریم کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ
- 2 منٹ قبل
بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد کو 13 لاکھ روپے جرمانہ
- ایک گھنٹہ قبل
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 15 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 30 منٹ قبل
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- ایک گھنٹہ قبل
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثہ :وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے مراکش روانہ
- ایک گھنٹہ قبل