سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے واقعے کی ایف آئی آر 24 گھنٹے میں درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں دوران سماعت سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا ۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ جمعرات کو بہت افسوس ناک واقعہ پیش آیا، کیا واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے؟
سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق زیادہ نہیں جانتا، ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی گئی تھی، شاید اب تک درج نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہ ہونے کا مطلب ہے کہ اب تک پولیس تحقیقات شروع نہیں ہوئیں، پولیس نے تحقیقات نہیں کیں تو ممکن ہے کہ جائے وقوع سے شواہد مٹا دیے گئے ہوں، اس طرح کیس کے ثبوت متنازع اور بعد میں عدالت میں ناقابلِ قبول ہوں گے، پنجاب پولیس کی جانب سے کون عدالت آیا ہے؟
آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار عدالت کے روبرو پیش ہو گئے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کی بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کا سنا ہے، آپ قانون کے مطابق کام جاری رکھیں ، ایف آئی آر درج کر کے ہمیں آگاہ کریں،ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال نے اپنے حکم میں آئی جی پنجاب سے کہا کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کریں ورنہ ازخود نوٹس لیں گے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار نے جواب دیا کہ ہم نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے وزیراعلی پنجاب سے بات کی،وزیراعلی پنجاب نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس واقعے کی بھی لواحقین کی شکایت پر ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی، فی الحال ازخود نوٹس نہیں لے رہے، 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو ازخود نوٹس لیں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو تفصیلی جواب کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہو سکا ہے۔
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 6 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 7 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 4 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 5 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 8 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 3 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 4 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 5 گھنٹے قبل