حکومت کا خوف بڑھتا جا رہا ہے اور حکمرانوں کے بھاگنے کا وقت آ گیا ہے،اسد عمر
کیا عدالت کے باہر بیٹھے اعظم سواتی کو انصاف ملے گا؟ اب فیصلہ ریاست نے کرنا ہے،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کا خوف بڑھتا جا رہا ہے،فیصلے بدلتے جا رہے ہیں۔کیا ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں گے؟
اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اعظم سواتی سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے ہیں،کیا سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے اعظم سواتی کو انصاف ملے گا؟ قوم ایک طرف ہو گئی،اب فیصلہ ریاست نے کرنا ہے۔
انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں،جبکہ حکمرانوں کے بھاگنے کا وقت آ گیا ہے۔ قبل ازیں پرویز خٹک نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کریں گے۔
منگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں لانگ مارچ شروع ہوگا،تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے۔
سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستے بند کریں گے۔ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ منگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں لانگ مارچ شروع ہوگا،
تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو چار ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے،
جنوبی اضلاع میں ڈی آئی خان تک لانگ مارچ کی قیادت علی امین گنڈاپورکریں گے، مالاکنڈ ڈویژن میں مراد سعید اور ہزارہ میں لانگ مارچ کی قیادت اسد قیصر اور شاہ فرمان سمیت میں خود کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز شام ساڑھے 4 بجے ویڈیو لنک سے چاروں صوبوں میں کارکنوں سےخطاب کریں گے۔ پرویز خٹک نے بتایا کہ لانگ مارچ کے تمام جلوس 11 سے 14 دن تک راولپنڈی پہنچیں گے،
راولپنڈی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی قیادت عمران خان کریں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے منگل سے لانگ مارچ وزیرآباد سے ہی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 27 منٹ قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 4 منٹ قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 منٹ قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 20 گھنٹے قبل

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 41 منٹ قبل

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- 38 منٹ قبل

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- 32 منٹ قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- ایک دن قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 13 منٹ قبل










