اس سے پہلے بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔


انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت پر ایسا لاٹھی چارج کیا کہ کوئی بھی بھارتی باؤلر چل نہ سکا ، انگلیڈن نے کھیلتے ہوئے یہ ہدف آسانی سے پورا کرلیا ، انگلینڈ نے یہ ہدف پورے سولہ اوورز میں ہورا کرلیا ،ا سطرح انگلینڈ نے دس وکٹوں سے سیمی فائنل جیت لیا ہے
اس سے پہلے انگلینڈ کے اوپنرز کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کے اوپنرز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا جا رہا ہے۔ 15 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ نے 156 رنز بنائے تھے ۔ ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر نے بہترین پارٹرشپ کے ساتھ ففٹی بنائی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ کا اچھا آغاز نہ ہوا اور 9 رنز پر ہی بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔ بھارتی اوپنر ایل راہول صرف 5 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کے 56 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی اور بھارتی بلے باز روہت شرما 28 گیندوں پر 27 رنز بنا کر جارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کا تیسرا کھلاڑی سوریہ کمار یادیو 75 کے مجموعی رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ففٹی بنائی اور اگلے گیند پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا نے جارحانہ اننگز کھیلی انہوں نے 4 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔ وہ 33 گیندوں پر 63 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت 158 کے مجموعی رنز پر آؤٹ ہو گئے انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے باؤلر کرس جارڈن نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل رشید اور کرس ووکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش ہو گی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کر میچ جیتنے کی کوشش کریں۔ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہو گی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں۔
انگلینڈ کے اسکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔
بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 19 hours ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 days ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 3 days ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 3 days ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 days ago

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 days ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 3 days ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 3 days ago





