جی این این سوشل

دنیا

صدربائیڈن کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے 14 نومبرکو ملاقات ہوگی

واشنگٹن : عالمی  خبررساں ادارے کے مطابق  وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا  ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات انڈونیشیا میں ہو گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدربائیڈن کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے 14 نومبرکو ملاقات ہوگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی اور چینی صدور کے درمیان ملاقات انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں صدور ہونے والی ملاقات میں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر جوبائیڈن اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے کہ جب دونوں ممالک کے درمیان تائیوان کے حوالے سے ماضی کی نسبت زیادہ کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی چین کے صدر شی جن پنگ سے پہلی مرتبہ براہ راست ملاقات ہو گی۔ جوبائیڈن کو منصب صدارت سنبھالے ہوئے دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

پاکستان

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست،  سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس

وکلا سے بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی ، سلمان اکرم راجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست،  سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست  پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے روبرو کیس کی سماعت میں سلمان اکرم راجا اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ وکلا سے بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لوکل کمیشن سے رابطہ ہواتھا ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ جی ہم لوکل کمیشن کو رپورٹ کرتے رہے اور وہ بھی کرتے رہے لیکن ابھی رابطہ نہیں ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمیشن بنانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ مسائل نہ بنیں۔ سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ کئی دنوں سے بجلی نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی کو کوریڈو میں نکلنے تک نہیں دیا جا رہا، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ الگ سے درخواست دائر کردیں۔

بعد ازاں عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری اور نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ نمائندہ کل عدالت پیش ہو۔ سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر، صدر سے استعفی کا مطالبہ

طلبہ نے ایک دفعہ پھر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے صدارتی محل کا رخ کر لیا اور بنگلہ دیش کے صدر سے استعفی کی مانگ کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر، صدر سے استعفی کا مطالبہ

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں طلبہ نے ایک دفعہ پھر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے صدارتی محل کا رخ کر لیا اور بنگلہ دیشی صدر سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔

بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدیں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے، جب کہ اس سے قبل  5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعوی کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق صدر کے بیان کے بعد شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور وہ اس بار صدر سے استعفی  کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے بنگلادیش کی  عبوری حکومت کے قانونی مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ صدر نے ایک متضاد بیان دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

زمبابوے  نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے   دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز کی اننگز کھیلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زمبابوے  نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ افریقہ سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف 344 رنز کا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کر دی۔

نیروبی میں گیمبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے۔

زمبابوے کےکپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی، انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی،سکندر رضا نے 15 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔

 ہدف کے تعاقب میں گیمبیا کی ٹیم 14.4 اوورز میں 54 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  میں سب سے زیادہ رنز  بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا  جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا، ۔نیپال نے منگولیہ کے خلاف کھیلتے ہوئے3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll