Advertisement

 میلبورن میں بارش : پاکستانی ٹیم کاٹریننگ سیشن انڈور ہوگا

میلبورن : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ہی میلبورن میں بارش شروع ہوگئی، گرین شرٹس اپنا آج کا ٹریننگ سیشن انڈور کریں گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 11th 2022, 2:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 میلبورن میں بارش : پاکستانی ٹیم کاٹریننگ سیشن انڈور ہوگا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی فائنل دیکھنے کیلئے میلبورن پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ 

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو نیدرلینڈکا شکریہ اداکرنا پڑے گا ،  بھارت سے فائنل ہوتاتو بڑافائنل میچ ہونا تھا، انگلینڈ ٹیم سے حال ہی میں ہوم سیریزکھیل چکے ہیں۔

رمیزراجہ کا مزید کہناتھا کہ ٹیم سے فینز کوبہت امیدیں ہیں، مشکل صورتحا ل میں پاکستانی ٹیم ایک بن کر رہی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ اتوار کو فائنل معرکے میں ٹکرائیں گے  ، فائنل میچ کے موقع پر محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Advertisement