Advertisement
پاکستان

روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 7 2021، 10:01 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایئرپورٹ پر روسی ہم منصب کا خیر مقدم کیا ،روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کل وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف روسی وفد کی قیادت کریں گے ۔

مذاکرات میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، روسی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement