Advertisement
پاکستان

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 7 2021، 10:35 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو نے سینئر رہنماوں کو جواب تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

جی این این کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما   شیری رحمان، راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر رہنما شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے جبکہ   جوابی ڈرافٹ کی حتمی منظوری آصف زرداری دیں گے۔

 نیئر بخاری کہتے ہیں پی ڈی ایم سیاسی اشتراک ہے کوئی کمپنی یا ادارہ نہیں، پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ اتحاد کا شیرازہ بکھرے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے  پر پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے تھے۔ سینیٹ میں اپوزیشن کے دو علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے تھے۔  مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی تھی ۔ پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شوکاز نوٹسز جاری کرکے پیپلز پارٹی سے جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

Advertisement